لاہور(رپورٹنگ آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں اور پسے ہوئے طبقات کے لئے بجلی کے مہنگے بلوں کی ادائیگی کرنا مشکل ہو گیا ہے ،موجودہ حکومت کے دور میں گھنٹوں کے حساب سے مہنگائی بڑھ رہی ہے جس سے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے اور اسی وجہ سے کاروبار میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے ۔
مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت برھنے سے اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات مزید بڑھ جائیں گے جس کے تمام شعبوں پر اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے اور پیٹرولیم کی قیمتوںں میں کئے گئے اضافے کو فی الفور واپس لے کر قیمتوں کو دو سال کیلئے ایک سطح پر منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے ۔