تابش ہاشمی 72

تابش ہاشمی نے وسیم اکرم کے ساتھ بچپن کی یادگار تصویر شیئر کردی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)معروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے اپنے بچپن کی یادگار تصویر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تابش ہاشمی نے وسیم اکرم کے ساتھ اپنی حالیہ تصویر اور بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔وسیم اکرم کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں تابش ہاشمی نے بتایا کہ یہ 28سال کا سفر ہے، پہلی تصویر میں وہ پروگرام ہنسنا منع ہے کے سیٹ پر نظر آرہے ہیں.

جبکہ دوسری تصویر میں تابش ہاشمی کے کندھے پر وسیم اکرم ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ تابش ہاشمی کی پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان کے ساتھ تصویر کو مداح خوب پسند کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں