بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان نے حال ہی میں ایک بل منظور کیا ہے جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں شامل ہونے کے لیے چین کے تائیوان خطے کی مدد کرے۔
جمعرات کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ تائیوان کو اقوام متحدہ اور دیگر ایسی بین الاقوامی تنظیموں میں شرکت کی کوئی بنیاد، جواز یا حق حاصل نہیں ہے جن میں صرف خود مختار ریاستیں حصہ لے سکتی ہیں۔
ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے، متعلقہ بل کو آگے نہ بڑھائے اور “تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں” کو غلط پیغام دینا بند کرے۔