چینی وزارت خا رجہ 175

تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ چین تائیوان اور دیگر ممالک کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تائیوان کے محکمہ امور خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ کے سربراہ چیک ری پبلک اور سلوواکیہ کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے وانگ وین بین نے واضح کیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، اور تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ چین کا اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم اٹل ہے۔

چین تائیوان اور دیگر ممالک کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ اہلکار کی نقل و حرکت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مضبوطی سے دفاع کے لیے مناسب اور ضروری اقدامات اپنائے گا اور اس حوالے سے کسی کو بھی غلط فہمی میں مبتلا نہیں رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں