چین 25

تائیوان پر جاپان کی نوآبادیاتی حکمرانی تائیوان کی تاریخ کا سب سے سیاہ دور ہے،چینی نمائندہ

اقوام متحدہ (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو زونگ نے اقوام متحدہ کے “تمام اقسام اور شکل کی نوآبادیاتیت کے خلاف پہلے عالمی دن” کی یاد میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی بربریت پر مبنی نوآبادیاتی حکمرانی میں تائیوان میں ناقابل بیان جرائم کیے گئے۔

فو زونگ نے کہا کہ چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کے نتائج کا مضبوط دفاع کرنا چاہیے اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کی مضبوط حفاظت کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہو نے والی جارحیت سے انکار اور اس کو مسخ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے ، عسکریت پسندی کے دوبارہ رونما ہونے اور تاریخی المیے کے دوبارہ وقوع پذیر ہونے کی اجازت ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔

چینی نمائندے کا کہنا تھا کہ جو بھی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج یا اسے پلٹنے کی کوشش کرے گا ، وہ دنیا میں بےچینی اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لیے سنگین صورتحال پیدا کر ے گا ، جس سے ہمیں مکمل طور پر خبردار رہنے اور اس کی سخت مخالفت کرنے کی ضرورت ہے۔

فوزونگ نے زور دیا کہ دوسری جنگ عظیم کے شکست خوردہ ملک کے طور پر، جاپان کو اپنے تاریخی جرائم پر خود احتسابی کرنی چاہیے،امور تائیوان کے حوالے سے کیے گئے سیاسی وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور فوری طور پر اشتعال انگیزی بند کر کے اپنے غلط بیانات واپس لینے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں