واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی طرف سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 92 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ ایپسٹین کیس نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ امریکی سیاسی نظام کی مشترکہ اخلاقی بنیادیں مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہیں، اور سرمایہ دارانہ نظام کی ساخت کو لاحق امراض کا علاج مشکل ہے۔
ایپسٹین فائلوں نے امریکی سیاسی اور کاروباری اشرافیہ کے دہائیوں پر محیط بڑے پیمانے پر انسانیت مخالف جرائم کو بے نقاب کیا ہے۔ سروے میں شامل ، 85.1 فیصد شرکاء ان دستاویزات کے مواد سے سخت حیران ہوئے ہیں اور 97.1 فیصد افراد نے کہا ہے کہ اس کیس نے معاشرے کے اشرافیہ طبقے میں وسیع پیمانے پر موجود اخلاقی انحطاط کو بے نقاب کیا ہے جو انسانی ضمیر پر ایک شدید ضرب ہے ۔
سروے کے مطابق 89.8 فیصد شرکاء نے امریکی عدالتی نظام کے طویل عرصے تک غیر فعال رہنے پر تنقید کی ہے اور ان کے خیال میں اس کیس کے ذریعے امریکی عدالتی نظام کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ 91.8 شرکاء نے کہا ہے کہ ایپسٹین کیس امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت بن گیا ہے ۔ سروے میں شامل 92.7 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اس کیس کے پیچھے موجود نظامی بدعنوانی کے مسائل ابھی سامنے نہیں آئے، اور امریکی معاشرے کو ممکنہ طور پر اقدار کی ایسی پستی کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔








