آصف علی زرداری 24

بیگم نصرت بھٹو کا حوصلہ اور استقامت قوم کے لیے مشعل راہ ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 14 ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد میں ان کی جرات اور گرانقدر خدمات کو سراہا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے مشکل حالات میں ثابت قدمی اور عزم کا مظاہرہ کیا، ان کا حوصلہ اور استقامت قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ جمہوریت کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا اور تحمل اور عزم کے ساتھ تحریک کی قیادت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے مشکل وقت کا ہمت کے ساتھ سامنا کیا اور جمہوری اقدار پر کاربند رہیں، بیگم نصرت بھٹو کی استقامت قوم کو جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے اور مزید جامع معاشرے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔ صدر مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں