لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ بیٹی مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کے کمرے پر دھاواقابلِ مذمت اور فسطائیت کا ثبوت ہے۔
منگل کو عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ بیٹی مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کے کمرے پر دھاوا، دروازہ توڑنا، جھوٹے مقدمے کا اندراج قابلِ مذمت اور فسطائیت کا ثبوت ہے









