اسلام آباد ہائیکورٹ

بیواﺅں کی زمین پر قبضے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات عدالت طلب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیواوں کی زمین پر ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے)کے مبینہ قبضے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

منگل کو ہائی کورٹ میں دو بیواں کی زمین پر ڈی ایچ اے کے مبینہ قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات پیش ہو کر بتائیں کس قانون کے تحت زمین ایکوائر کی ؟۔ ڈی سی اسلام آباد اور اے ڈی سی جی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو تحریری جواب بھی جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔