ایف بی آر 208

بینکوں یا مالیاتی اداروں کے ساتھ ٹرانزیکشنز پر رسائی یا رابطہ نہیں ‘ایف بی آر

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینک ٹرانزیکشنز پر رسائی سے متعلق وضاحت دے دی۔جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کا بینکوں یا مالیاتی اداروں کے ساتھ ٹرانزیکشنز پر رسائی یا رابطہ نہیں ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے پاس فنگر پرنٹ تصدیقی عمل بھی دسیتاب نہیں، ایف بی آر ٹیکس پروفائل ڈیٹا میں آف لائن بینک اکائونٹ موجود ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اکائونٹ نمبر کسی بھی بینک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سطح پر بینکنگ ٹرانزیکشن تک رسائی کا سوال پیدا نہیں ہوتا، ای میلز اور سوشل میڈیا سے پھیلانی جانے والی معلومات غلط ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں