وزرائے تعلیم

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہونے والا اہم اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہونے والا اہم اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔وزارت تعلیم کے مطابق اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔اجلاس میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز، تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز طلبہ کی ویکسنیشن اور دیگر امور کاجائزہ لیا جانا تھا۔