124

بین الاقوامی فلسطین کانفرنس جنرل اسمبلی کے سیشن میں رہنماں کو اہم موضوع بحث فراہم کرے گی

پیرس(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی میزبانی میں فرانس اور سعودی عرب کی فلسطینی کانفرنس کا اس ماہ کے دوران انعقاد اقوام متحدہ کے ستمبر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں ایک اہم موضوع کی تیاری کے طور پر کیا جارہا ہے ۔

تاکہ فلسطینی ریاست کا مستقبل عالمی رہنماں کی توجہ اور ڈسکشنز کا موضوع رہے۔ یہ بات فرانس کے سفارتی ذرائع نے بتائی ہے۔فرانس اور سعودی عرب کی کوششوں سے یہ کانفرنس پہلے ماہ جون میں منعقد کی جارہی تھی ۔

مگر اسرائیل اور ایران کی جنگ چھڑ جانے کے سبب یہ کانفرنس رواں ماہ کے اواخر یعنی 28 اور 29 جولائی کے لیے ‘ری شیڈول ‘ کی گئی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے سفارت کار اظہار خیال کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں