گو جیاکھون

بین الاقوامی برادری کو اسرائیل ایران تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہیے ، چین

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے تر جمان نے بلومبرگ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے آئندہ امریکہ کے ایران پر ممکنہ حملے سے متعلق پو چھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کشیدہ اور حساس ہے اوربے قابو ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔

جمعرات کے روز تر جمان نے پر یس کا نفرنس میں کہا کہ چین کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہو اور دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔

عالمی برادری، خاص طور پر بااثر بڑے ممالک کو غیر جانبدارانہ موقف اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے تاکہ جنگ بندی ، بات چیت اور مذاکرات کی جانب واپسی کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں، اور علاقائی صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے اور کسی بڑی تباہی کے وقوع پزیر ہونے  کو روکا جا سکے۔