بین اسٹوکس 209

بین اسٹوکس کا بھارت میں وزن کم ہوجانے کا انکشاف

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھارت میں وزن کم ہوجانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا وزن حیران کْن طور پر کم ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا حیران کن طور پر وزن کم ہوا۔ 29 سالہ بین اسٹوکس نے کہا کہ احمد آباد کی گرمی میں میرا پانچ کلو وزن کم ہوا، ڈوم سبلی کا چار اور جمی اینڈرسن کا تین کلو وزن کم ہوا۔انہوں نے کہا کہ 41 درجہ حرارت میں کھیلنا آسان نہیں تھا، کھلاڑیوں نے ملک کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں