بیجنگ سرمائی اولمپکس

بیلجیم کی متعدد شخصیات کی طرف سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے حمایت کا اظہار

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) جیسے جیسے بیجنگ سرمائی اولمپکس قریب سے قریب آتے جا رہے ہیں، عالمی برداری کی جانب سے نیک خواہشات کا زیادہ سے زیادہ اظہار کیا جارہا ہے۔ بیلجیم کی  بہت سے شخصیات نے حال ہی میں سرمائی اولمپکس کے لیے اپنی توقعات اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق
بیلجیم کے سابق وزیر اعظم لیٹیم نے کہا کہ “مجھے 2008 کے شاندار بیجنگ اولمپک گیمز کا ذاتی طور پر مشاہدہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 14 سال بعد چین ایک بار پھر بڑے عالمی مقابلوں کا انعقاد کرے گا۔میں بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کا شدت سے منتظر ہوں۔ ایک بار پھر چینی عوام کو مبارک ہو۔”

بیلجیم کے قومی ٹیلی ویژن کے محکمہ کھیل کے سابق ڈائریکٹر لوئیساؤ نے کہا کہ “اولمپکس کے دوران، کھیل پہلے آتے ہیں۔ اولمپکس کو سیاسی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے برعکس، کھیل بعض اوقات لوگوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔” انہیں بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی اور چینی میڈیا کی صلاحیتوں اور تجربے پر مکمل اعتماد ہے اور پختہ یقین ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس پوری دنیا میں کامیاب ہوں گے۔