مظاہرے

بیلاروس میں حکومت مخالف مظاہرے،تیس پرامن ریلیوں کا انعقاد

منسک (ر پورٹنگ آن لائن )بیلاروس میں گزشتہ پندرہ ہفتوں سے ہزاروں افراد ملکی رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فاشزم کے خلاف مارچ کے عنوان سے مظاہرین نے دارالحکومت منسک کے مختلف علاقوں میں تیس پر امن ریلیاں نکالیں۔ پولیس نے کسی قسم کی ہنگامی آرائی کو روکنے کے لیے شہر میں میٹرو اسٹیشن بند کر رکھے تھے۔ بیلاروس میں رواں برس اگست سے صدر لوکاشینکو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔