سیمنٹ 24

بیشتر شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ملک کے بیشتر شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، تاہم جنوبی علاقوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,604 روپے ریکارڈ کی گئی۔

پیوستہ ہفتے کے اختتام پر شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1,611 روپے تھی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1572 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.03 فیصد زیادہ ہے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1571 روپے تھی۔گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,545 روپے، راولپنڈی میں 1,518 روپے، گوجرانوالہ میں 1,650 روپے، سیالکوٹ میں 1,630 روپے، لاہور میں 1,600 روپے،فیصل آباد میں 1,600 روپے، سرگودھا میں 1,618 روپے، ملتان میں 1,657 روپے، بہاولپور میں 1,600 روپے، پشاور میں 1,611 روپے جبکہ بنوں میں 1,500 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1481روپے، حیدرآباد میں 1565روپے، سکھر میں 1,650 روپے، لاڑکانہ میں 1,523 روپے، کوئٹہ میں 1,560 روپے اور خضدار میں 1,650 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں