بیجنگ

بیجنگ عالمی خواتین کانفرنس کے جذبے کی تجدید کرتے ہوئے خواتین کی ترقی میں ایک نیا باب رقم کریں، چینی میڈیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)1995 میں اقوام متحدہ کی چوتھی عالمی خواتین کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی ، اور ” بیجنگ اعلامیہ” اور “ایکشن پلان ” جاری کیا گیا ، جس نے دنیا بھر میں خواتین کی ترقی کے لئے ایک عظیم بلیو پرنٹ تیار کیا۔ 30 سال بعد ، خواتین کی عالمی سربراہی کانفرنس 13 سے 14 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگی ، جو بیجنگ عالمی خواتین کانفرنس کے جذبے کو تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی صنفی مساوات اور خواتین کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے کا ایک نیا موقع بھی فراہم کرے گی۔

تاریخ پر نظر ڈالیں تو خواتین کے معاملات اور جدوجہد میں نمایاں کامیابیوں کا گہرا تعلق تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور حکمت کے انضمام سے وابستہ رہا ہے۔ 1995 میں بیجنگ عالمی خواتین کانفرنس میں طے کردہ ” ایکشن پلان ” اور “بیجنگ اعلامیہ” ، اور اس میں تجویز کردہ “مردوں اور عورتوں کے مابین مساوات” اور “خواتین کے حقوق ” جیسے تصورات بین الاقوامی برادری میں ایک وسیع اتفاق رائے بن گئے ہیں۔ گزشتہ 30 سالوں میں،” بیجنگ اعلامیہ ” اور “ایکشن پلان ” کی رہنمائی میں، دنیا بھر میں خواتین کی ترقی کی جدوجہد نے کامیابیاں سمیٹی ہیں.

جیسے لڑکیوں کی تعلیم میں بتدریج مساوات اور مختلف ممالک میں امتیازی قوانین کا مسلسل خاتمہ۔ تاہم، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کی ترقی کو اب بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، صنفی عدم مساوات اب بھی بہت سے شعبوں میں موجود ہے، اور تعلیم اور روزگار کے مواقع میں فرق، معاشی شرکت میں رکاوٹیں، ناکافی سیاسی نمائندگی، اور یہاں تک کہ گہرے ثقافتی تعصبات، جیسے کہ ایک نظر نہ آنے والی دیوار، خواتین کی صلاحیتوں کے مکمل اظہار میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ امید ہے کہ آنےوالی بیجنگ عالمی خواتین سربراہی کانفرنس ان چیلنجوں کا سامنا کر تے ہوئے بات چیت میں اتفاق رائے پیدا کرے گی، اور مشترکہ طور پر اس عالمی مسئلے کو حل کرنے کے لیے “سنہری کلید” تلاش کرے گی۔

بیجنگ عالمی خواتین کانفرنس کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ سے دنیا بھر میں خواتین کی ترقی کے لیے ایک فعال پروموٹر اور مضبوط شراکت دار رہا ہے۔ 1995 میں ، چینی حکومت نے بین الاقوامی برادری کے سامنے سنجیدگی سے اعلان کیا کہ “صنفی مساوات چین کی معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک بنیادی قومی پالیسی ہے” ، اس پالیسی نے خواتین کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چینی حکومت کے پختہ عزم کو ظاہر کیا۔ گزشتہ 30 سالوں میں چین نے خواتین کے حقوق و مفادات کے تحفظ، خواتین کی تعلیم، روزگار اور صحت کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

چین نے قانونی نظام قائم کیا ہے ، جو خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس ادارہ جاتی مدد فراہم کرتا ہے۔ غربت کے خلاف جنگ میں کروڑوں پسماندہ خواتین غربت سے نجات پاتے ہوئے خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوئی ہیں ۔ آج معاشی اور سماجی ترقی کے تمام شعبوں میں خواتین زیادہ سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہیں اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے “نصف آسمان” بن گئی ہیں۔

خواتین کی عالمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد چین کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ وہ خواتین کی ترقی میں حاصل کردہ کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرے اور چین کے تجربے کا اشتراک کرے، اور یہ چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک اہم پلیٹ فارم ہے کہ وہ دنیا میں خواتین کے کاز کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں۔

صدر شی جن پھنگ سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور کلیدی تقریر کریں گے، جو اس بات کی مکمل عکاسی ہے کہ چین دنیا بھر میں خواتین کے امور کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین اس سربراہی کانفرنس کو دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر ” بیجنگ اعلامیہ ” اور ” ایکشن پلان ” پر عمل درآمد کرنے اور عالمی صنفی مساوات اور خواتین کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک موقع کے طور پر استعمال کرے گا۔

دنیا بھر میں خواتین کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تمام ممالک کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ تمام ممالک کو صنفی مساوات کے تصور کو اپنی قومی ترقیاتی حکمت عملیوں اور پالیسی کے نظام میں ضم کرنا چاہئے ، خواتین کے امور میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہئے ، اور خواتین کی ترقی کے لئے ایک اچھا معاشرتی ماحول پیدا کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ تمام ممالک کو خواتین کے امور میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تجربات کا اشتراک کرنا چاہیے، مشترکہ طور پر چیلنجوں سے نمٹنا چاہیے، اور دنیا بھر میں خواتین کے کاز کی مسلسل ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ جب تمام ممالک مل کر آگے بڑھیں گے، تب ہی خواتین کی مکمل ترقی کے نئے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے اور عالمی سطح پر خواتین کی ترقی کا نیا باب لکھا جا سکتا ہے۔

خواتین کی عالمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد دنیا بھر میں خواتین کے کاز کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ جب دنیا کے تمام ممالک کی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی اور مختلف تہذیبوں کے تحت خواتین کی دانشمندی ایک دوسرے سے مربوط ہو گی، تو نظریات سے لے کر حقیقت تک ایک زیادہ منصفانہ اور خوشحال دنیا کا مشاہدہ کیا جا سکے گا ۔تب ہر خاتون اپنے شعبے میں ستارے کی طرح چمکتی نظر آئے گی اور اپنی منفرد کارکردگی دکھائے گی ، اور دنیا بھر کی خواتین اپنی مشترکہ حکمت اور طاقت کے ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے روشن مستقبل کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں گی۔