پی آئی اے 176

بیجنگ سے ویکسین لے کر پی آئی اے کاطیارہ اسلام آباد لینڈ کر گیا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ بیجنگ سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق پی کے 6852 بیجنگ سے تین لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا ۔ذرائع کے مطابق تین بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے 10 لاکھ ویکسین پاکستان لائی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں