پالیسی تبدیل 161

بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے این او سی جاری کرنے کی پالیسی تبدیل

مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن)بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے این او سی جاری کرنے کی پالیسی تبدیل، سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز کی ڈگریوں میں داخلوں کیلئے ڈی پی آئی کالجز پنجاب سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے این او سی جاری کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔ فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں کالجوں میں بی ایس آنرز ڈگریوں کے اجرائ کیلئے این او سی جاری کرنے کا اختیار ڈی پی آئی کالجز پنجاب کو سونپ دیا گیا ہے۔

بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئے این اوسی جاری کرنے کی نئی پالیسی جاری کی گئی ہے۔ڈی پی آئی کالجز سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے اجازت دے گا۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب سے اجازت کے بغیر کالج میں بی ایس آنرز ڈگری میں داخلے نہیں ہوں گے۔2018 میں این او سی دینے کا اختیار محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو سپرد کیا گیا تھا، تاہم نئی پالیسی کے تحت اب بی ایس آنرز کی ڈگریاں شروع کرنے کی اجازت ڈی پی آئی کالجز کے این او سی سے مشروط ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں