محسن نقوی 22

بہت جلد پاکستان میں ویمنز کرکٹ لیگ کرائیں گے، چیئرمین پی سی بی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ وہاب ریاض نے تربیتی کیمپ کے حوالے سے بریفننگ دی۔اس موقع پر ویمنز کرکٹرز نے اپنی ٹریننگ اور دیگر معاملات سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔

کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا کہ پاکستان میں ویمنز کرکٹ لیگ کب ہوگی جس پر انہوں نے بتایا کہ بہت جلد پاکستان میں ویمنز کرکٹ لیگ کرائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ویمنز ورلڈ کپ کا پاکستان میں انعقاد کرانے کی کوشش بھی کررہے ہیں، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو مجھے آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ آئندہ ماہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے، جنوبی افریقہ میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز شامل ہیں، دورہ جنوبی افریقہ دس فروری سے یکم مارچ تک شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں