چینی پرچون 109

بہاولنگرو گردونواح کے مختلف علاقوں میں چینی پرچون کی سطح پر 110 روپے سے 115 روپے کلومیں فروخت ہونے لگی

بہاولنگر(ر پورٹنگ آن لائن) بہاولنگراور گردونواح کے مختلف علاقوں میں چینی پرچون کی سطح پر 110 روپے سے 115 روپے کلومیں فروخت ہونے لگی ہے اسی طرح ایک ہفتہ کے دوران انڈے کی فی درجن قیمت میں بھی 20 روپے تک کا اضافہ ہوگیاہے گزشتہ ہفتے 150 روپے فی درجن میں فروخت ہونیوالے انڈے 170 روپے فی درجن تک جا پہنچے ہیں.

اسی طرح آئل’ گھی’ دالیں’ آٹا اور چینی وغیرہ کی قیمتوں میں بھی 15 سے 20 روپے فی کلوتک کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے چائے کی پتی کی قیمت بھی 40 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگئی ہے جوکہ نہانے والے صابن بنانے والی کمپنیوں نے بھی ریٹس میں بھی 10 سے 15 روپے فی ٹکی اضافہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں