بلاول بھٹو زرداری 44

بھٹو زرداری کا خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھنے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا اعادہ کیا ہے ۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے باڑہ اور بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف 2 کاروائیوں کو سکیورٹی فورسز کی حکمت عملی کی کامیابی قرار دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کاروائیوں میں 13 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا سراہا ۔بلاول بھٹو زرداری نے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھنے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا اعادہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں