میکسیکو سٹی /پیرس (رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم پھیلنے لگی، جس کی وجہ سے فرانس نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں سختی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 165 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 35 ہزار 629 رپورٹ ہوئے ہیں۔ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 758 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 73 ہزار 677 ہو چکی ہے۔
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں لاک ڈاون کے پہلے روز مقامی منتقلی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کیبعد آسٹریلوی حکام نے لوگوں کو کورونا پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی تلقین کی ہے۔میکسیکو نے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ۔میکسیکو میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 657 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 24 لاکھ 5 ہزار 722 ہو چکی ہے۔









