17

بھارتی وزیر خارجہ کا خطاب ،جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج

نیو یارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کیخطاب کے دوران کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرے کا انعقاد فرینڈز آف کشمیر کے تحت کیا گیا جس دوران مختلف کشمیری رہنمائوں اور عوام سمیت سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

کشمیریوں کے احتجاج کے دوران مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں