ارشد ندیم 142

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ کا مجھ سے نیزہ لینا کوئی ایشو نہیں، ارشد ندیم

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ جیولین تھرو کے مقابلے کے دوران بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ کا اْن سے جیولین لینا کوئی ایشو نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں ارشد ندیم نے کہا کہ اولمپکس میں مقابلے کے دوران نیرج نے اْن سے جیولین لیا تھا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ ممکن ہے کہ پریکٹس کے دوران یہ نیرج کا فیورٹ جیولین ہو جس کے سبب اْس نے مجھ سے مانگ لیا، مقابلے کے دوران یہ سب کچھ چلتا رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں