بھارتی اپوزیشن

بھارتی اپوزیشن کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر کڑی تنقید

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)بھارت میں اپوزیشن کی جماعت نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر کڑی تنقید کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مڈل کلاس اور غریبوں کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، نوجوانوں اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں نئے مالی سال کے لیے 39.45 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ میں ہائی ویز اور ہاوسنگ کے لیے سب سے زیادہ پیسے مختص کئے گئے ہیں۔