بابر اعظم 21

بھارت کے خلاف بابراعظم کی کارکردگی، بڑی امیدیں لگ گئیں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹر بابر اعظم توجہ کا مرکز ہوں گے۔وہ بھارت کے خلاف میچ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ اتوار کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم نے بھارت کے خلاف اب تک پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے ایک بھارت کے خلاف ایک نصف سنچری بھی اسکور کی ہے انہوں نے پانچ میچوں میں بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 105 رنز بنائے ہیں اور وہ بھارت کے بائولرز سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں۔یاد رہے کہ مجموعی طور پر بابر اعظم 141 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 4566 رنز بنا چکے ہیں، سابق کپتان نے بھارت کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اکتوبر 2021 کو دبئی میں کھیلا تھا.

اس میچ میں بابراعظم نے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔کل ہونے والے پاک بھارت میچ میں بابراعظم کیا کارکردگی دکھاتے ہیں اس کا فیصلہ میدان میں ہوگا شائقین کرکٹ بابراعظم سے بڑے اسکور کی امیدیں باندھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں