اکشر پٹیل 12

بھارت کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل بیماری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ہوم سیریز سے باہر

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف بقیہ میچز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا،بھارت کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل بیماری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔

میڈیارپورٹ کیمطابق اکشر نے بالرتیب کٹک اور نیوی چنڈی گڑھ میں پہلے دو ٹی 20 میں واپسی کی تھی اور دھرم شالہ میں تیسرے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔31 سالہ آل راؤنڈر اب سیریز کے بقیہ دو میچز سے باہر ہوگئے ہیں تاہم وہ لکھنو میں ٹیم کے ساتھ جائیں گے اور مزید طبی معائنے سے گزریں گے۔کرکٹ بورڈ کے مطابق اکشر کی جگہ ساتھی آل راؤنڈر شہباز احمد کو بھارت کے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

شہباز احمد نے دو ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے جبکہ انہوں نے ایشین گیمز میں بھارت سے میچ کھیلا تھا۔واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی 20 میچ بالترتیب 17 اور 19 دسمبر کو شیڈول ہے، میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2ـ1 کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں