راشدلطیف 35

بھارت کی جیت حیران کن نہیں’ کھلاڑی بڑے فائنلز کے عادی ہو چکے ہیں،راشدلطیف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ بھارت کی جیت حیران کن نہیں کیونکہ ٹیم کے کھلاڑی بڑے مقابلوں کے فائنلز کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ تسلسل اور ٹیم میں استحکام بھارت کی کامیابی کی اہم وجہ ہے جبکہ پاکستان میں بار بار تبدیلیاں مسائل پیدا کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بھارت نے اس کامیابی کے ساتھ مسلسل دوسری مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں