لندن (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کو اولمپکس 2036 کی میزبانی کی کوشش کو دھچکا لگ گیا ہے،
برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش سے کرکٹ تعلقات میں کشیدگی پر بھارت کی اولمپکس میزبانی کی کوششوں کے لیے خطرہ ہے۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھارت کا کھیلوں میں سیاست شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دی گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی سی سی کے مقابلے آئی او سی کا کھیلوں میں سیاسی مداخلت پر موقف سخت گیر ہے۔آئی او سی ذرائع کے مطابق دیگر ممالک بائیکاٹ کریں تو بھارت کو اولمپکس میزبانی دینا ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے، اس سے قبل بنگلادیش نے بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کیا ہے۔پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے پر بھارت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا امکان ہے اور میگا ایونٹ اسپانسرز سے بھی ہاتھ دھوسکتا ہے۔









