بھارت

بھارت میں پندرہ سے اٹھارہ برس تک کے نوجوانوں کی کورونا ویکسینیشن شروع

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)بھارت میں آج پیر سے پندرہ سے لے کر اٹھارہ برس تک کے نوجوانوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کر دی گئی۔ میڈیرپورٹس کے مطابق یہ عمل کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے ملک میں تیز رفتار پھیلا ئوکے خدشات کے باعث فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریبا چونتیس ہزار نئی کورونا انفیکشنز اور کووڈ انیس کے باعث مزید ایک سو تیئیس اموات ریکارڈ کی گئیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی اومیکرون انفیکشنز کی مجموعی تعداد اب سترہ سو ہو گئی ہے۔