چین 38

بھارت عالمی تجارتی تنظیم میں اپنے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ چین نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن پروڈکٹس پر بھارت کے ٹیرف اقدامات اور اس کی فوٹو وولٹک سبسڈی کے اقدامات کے بارے میں عالمی تجارتی تنظیم میں بھارت کے ساتھ مشاورت کی درخواست جمع کرائی ہے۔ بھارت کے یہ اقدامات عالمی تجارتی تنظیم کی متعدد ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ تنظیم کی طرف سے واضح طور پر ممنوعہ، درآمدی متبادل سبسڈی بھی تشکیل دیتے ہیں، جس سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ چین کا بھارتی برقی گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے بعد ملکی صنعت کے قانونی حقوق کے مؤثر تحفظ کے لیے ایک اور مضبوط اقدام ہے۔ چین نے بھارت پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ عالمی تجارتی تنظیم میں اپنے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے اور اپنے غلط اقدامات کو فوری طور پر درست کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں