اقوام متحدہ 59

بھارت طوفان سے متاثرہ سری لنکا کو انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہا ہے، پاکستان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سری لنکا کو انسانی امداد پہنچانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، جہاں سائیکلون ڈٹوا کے سبب شدید سیلاب اور زمین کھسکنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

منگل کودفتر خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان سے سری لنکا کیلئے انسانی مدد میں رکاوٹ بن رہا ہے، خصوصی امدادی پروازسری لنکا روانہ کرنے کیلئے پاکستان کو بھارت سے اجازت ملنے میں 60 گھنٹے سے زائد تاخیر کا سامنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے جزوی پرواز کی اجازت جاری کی گئی.

جو 48 گھنٹے بعد دی گئی اور عملی طور پر غیر مؤثر تھی، یہ اجازت صرف چند گھنٹوں کیلئے تھی اور واپسی کی پرواز کیلئے اس کی کوئی توثیق نہیں تھی، جس نے سری لنکا کے بھائیوں کے لیے اس ہنگامی ریلیف مشن کو شدید طور پر متاثر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں