بھارت 167

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

کولکتہ(رپورٹنگ آن لائن)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پہلے میچ میں بھارت نے 6 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز کلین سویپ کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں