،کورونا وائرس 143

بھارت ،کورونا وائرس کے 28ہزار 326 نئے کیس رپورٹ

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28326 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں کووڈ ۔19 کے مریضوں کی تعداد 3کروڑ 36لاکھ 52ہزار 745 ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 326 نئے کورونا کیس سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کووڈ ۔19 سے 260 اموات ہوئیں جس سے مجموعی اموات 4لاکھ 46ہزار 918 ہوگئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔19 کے زیادہ تر نئے کیس اور اموات جنوبی ریاست کیرالہ سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں