محمد الضیف 158

بڑھتے شواہد، اسرائیل کا پھر محمد الضیف کے مارے جانے کا دعوی

مقبوضہ غزہ /تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل نے حماس کے ایک اہم عسکری رہنما رافع سلامہ کی موت کا اعلان کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر دعوی کیا ہے کہ کہ رافع سلامہ کے ساتھ محمد الضیف بھی مارے گئے ہیں کیونکہ ان کی موت کے حوالے سے شواہد بڑھتے جا رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوج کے ترجمان ڈیینئل ہگاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسی شہادتیں ہیں جو ضمنی طور پر یہ اشارہ کر رہی ہیں کہ الضیف کو مارنے میں کامیابی مل گئی ہے۔

دوسری جانب حماس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کمانڈر محمد الضیف خیریت سے ہیں اور وہ براہ راست القسام بریگیڈز اور مزاحمتی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ہگاری نے یہ بھی کہا کہ سلامہ اور الضیف حملے کے وقت ایک دوسرے کے قریب بیٹھے ہوئے تھے۔ محمد الضیف کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا حماس اسے چھپا رہی ہے۔ ہم اس کی تصدیق کریں گے اور اسے سامنے لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں