بڑھتی درآمدات س 133

بڑھتی درآمدات سے تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ بن گیا ہے’نصراللہ مغل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال 25.3ارب ڈالر کی ریکارڈ برآمدات کے باوجود بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث پیدا ہونے والا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کے باوجودہ حکومت کو تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ سے بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے کے باعث روپے کی قدر بھی گراوٹ کا شکار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ حکومت نے موجودہ مالی سال کیلیء برآمدات کا ہدف 30ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ موجودہ حالا ت میں غیرحالات میں غیر حقیقی دکھائی دیتا ہے ۔حکومت کو برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ درآمدات پر بھی قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے ۔پرتعیش اور غیر ضروری مصنوعات کی درآمد پر بھی قابو پانا ہوگا۔غیر ضروری اور پر تعیش اشیاء کی درآمدات کی روک تھام کرکے ہی ملک کو جاری تجارتی خسارہ کو کنٹرول کیا جاسکے گا اس لیے حکومت کو فوری طور پر اس طرف توجہ مرکوز کرنی ہوگی نیز روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کی قیمتوں کو لگام دے کر ہی ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں