لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، بڑھتی آبادی کے باعث بڑھتے مسائل عوام کی خصوصی توجہ کے منتظر ہیں، وطن عزیز کو آبادی میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے سبب وسائل کی کمی کا سامنا ہے،بڑھتی آبادی پر قابو پاکر عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جاسکتا ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری لیکن تیزی سے بڑھتی آبادی حکومتی اقدامات کے ثمرات ہر فرد تک پہنچانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔گزشتہ حکومتوں نے اس انتہائی اہم معاملے پر توجہ نہ دی، بزدارحکومت خوشحال اور صحت مند معاشرے کیلئے عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ تمام موثر اقدامات کررہی ہے۔








