بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی جواب دہندگان کے لیے کیے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق، 89.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ” بگ اینڈ بیوٹیفول بل “امریکہ کو دوبارہ عظیم نہیں بنائے گا۔
سروے کے مطابق 88.2 فیصد جواب دہندگان نے اس بل کو امریکی صحت عامہ کے نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں امریکی عوام کا معیار زندگی گر جائے گا۔ 89.3 فیصد جواب دہندگان کو تشویش ہے کہ اس بل سے امریکی قرضوں کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا، اور امریکی معیشت مکمل معاشی بحران کا شکار ہوجائے گی۔ 84.9 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ اس بل سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے اور کارخانے قائم کرنے کا ارادہ کم ہوگا ۔
80.2 فیصد جواب دہندگان کو تشویش ہے کہ اس سے امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن کنٹرول کے حوالے سے افراتفری میں مزید اضافہ ہوگا۔ 80 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ اس بل سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ اس کے علاوہ، 92.3فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ یہ بل امریکہ کے طویل مدتی مسائل کو حل نہیں کرتا، بلکہ امریکہ میں افراتفری کو بڑھاتا ہے.
یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے اندر 7,344 صارفین نے سروے میں حصہ لیا ۔