کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارو میزبان احسن خان کی لاہور میں ایک ننھی مداح زینب سے ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔احسن خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بچوں کے ساتھ رہنے سے روح کو سکون ملتا ہے، دراصل یہ ہمارے سب سے بڑے استاد ہیں کیونکہ ان سے ہم زندگی کی سب سے قیمتی خوبیاں سیکھ سکتے ہیں جیسے کہ صبر، تجسس، مہربانی، عزم، اعتماد، بے خوفی’۔اْنہوں نے لکھا کہ’اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہمیں سکھاتے ہیں کہ غیر مشروط محبت کرنے کا کیا مطلب ہے!’
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور میں ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات اپنے ننھے مداحوں سے ہوئی تو ایک ننھی شرارتی بچی ان کے ساتھ سیلفی لینے کا کہتی ہے۔جس کے بعد ویڈیو میں اداکار اپنی اس ننھی مداح زینب کو گود میں اْٹھا کر اس کے ساتھ ایک سیلفی لیتے بھی نظر ا?رہے ہیں۔احسن خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔