حج 54

بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی برقرار

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا جس پر اس سال بھی عملدرآمد جاری ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ یہ فیصلہ حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے کیا گیا ہے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں حج کرنے سے روکا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 10 ہزار اضافی حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں