صوفیہ احمد 142

بچوں ، خواتین کیساتھ جنسی زیادتی رک نہیں سکے ،سقم سے پاک قوانین بنانا ہونگے’صوفیہ احمد

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ اگر سچ بولنا اور حق کا ساتھ دینا جرم ہے تو میں یہ جرم با ر بار کرتی رہوں گی، میں نے ہمیشہ بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے خلاف آواز بلند کی ہے ،اگران واقعات کی روک تھام کرنی ہے تو سقم سے پاک قانون سازی اورعبرناک سزائیں تجویز کرنا ہوں گی ۔ایک انٹر ویو میں صوفیہ احمد نے کہا کہ آج سوشل ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر روزانہ اس طر ح کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں ، ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایسی کیا وجہ ہے کہ ان واقعات کا تسلسل بر قرار ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جب تک ان واقعات کے مجرموں کوعبرتناک سزا دینے والے قوانین بننے کے بعد ان پر عملدرآمد نہیں ہوگا ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔اگر ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ان درندوں سے محفوظ بنانا ہے تو حکومت کو پارلیمنٹ سے فی الفور قانون پاس کرانا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں