راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے اسپنر عثمان طارق نے اپنے بولنگ ایکشن کے رپورٹ ہونے کے دوران پیش آئے چیلنجز پر گفتگو کر تے ہوئے کہاہے کہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا اپنے خرچے پر دبئی لے جاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں اسپنر عثمان طارق نے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور مقررہ 4 اوورز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب ایکشن کال اپ ہوا یہ میرے کیریئر کا سب سے مشکل مرحلہ تھا، مجھے یقین نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے لیکن میرا خاندان مضبوطی سے میرے ساتھ کھڑا رہا یہاں تک کہ اگر مجھے تشخیص کے لیے دبئی جانا پڑا تو اخراجات پورا کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔
عثمان طارق نے کہا کہ کس طرح سینئر کھلاڑیوں نے پوری آزمائش کے دوران انہیں ذہنی طور پر مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔اسپنر نے کہا کہ شین واٹسن نے مجھے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سے کھلاڑیوں کو ایسے ہی معاملات سے گزرتے دیکھا ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں، یہ مشکل تھا لیکن الحمدللہ اب سب کچھ واضح رہے۔انہوں نے بتایا کہ شین واٹسن نے مجھے کہا کہ پریشان نہیں ہو میں اپنے دبئی لے کر جاؤں گا اور اخراجات بھی برداشت کروں گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر کو لاہور قلندرز کے خلاف پی ایس ایل 10 کے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے مشتبہ بولنگ ایکشن کے لیے رپورٹ کیا تھا۔اس سے قبل پی ایس ایل 9 کے دوران کراچی کنگز کے خلاف میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے جب بھی ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔









