دیمتری پیسکوف 28

بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ، روس

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ کریملن کے نمائندے 19 فروری کو منعقد ہونے والے بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہو ں نے کہاکہ اس بورڈ کے ایجنڈے کا معاملہ تاحال روسی وزارتِ خارجہ کے زیرِ غور ہیاوروزارتِ خارجہ بورڈ کے موضوع کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ یاد رہے کہ 22 جنوری کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر 19 ممالک کے نمائندوں نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں