انسان 24

بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور : دنیا کے لیے ایک زیادہ ہم آہنگ اور پائیدار مستقبل کی جانب بڑھنے کا بہترین حل

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ، یہ چینی رہنما شی جن پھنگ کا وہ تصور ہے جو موجودہ دور کے بنیادی چیلنجز کا مکمل جواب ہے۔” بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے ” کا تصور سوچنے کا ایک نیا انداز ہے۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشترکہ چیلنجز کے پیش نظر، دنیا میں اکیلے رہنا ممکن نہیں ۔ صرف تعاون سے ہی کامیابی کا راستہ تلاش کیا جا سکتا ہے ۔

اس تصور کو مسلسل عملی جامہ پہناتے رہنے کی ضرورت ہے۔ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر عمل پر منحصر ہے۔ شی جن پھنگ نے ایک واضح اور قابل عمل راستے کی رہنمائی کی ہے جو پانچ پہلو وں پر مشتمل ہے ۔

سب سے پہلے سیاسی مساوات، مکالمہ اور مشاورت ضروری ہے ۔تمام ممالک چاہے بڑ ے ہوں یا چھوٹے، ایک دوسرے کا احترام کریں۔ مسائل پر زیادہ بات کریں، صف آرائی نہ کریں، اور چھوٹے گروہ نہ بنائیں۔

دوسرا اہم پہلو سیکورٹی کی شراکت داری اور تعاون پر مبنی ردعمل ہے ۔ ایک مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی، اور پائیدار سیکورٹی تصور کا قیام ضروری ہے ۔ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے اور دہشت گردی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا جائے ۔

تیسرا اہم پہلو اقتصادی یکجہتی ، کھلا پن اور فائدہ مند تعاون پر مبنی ہے ۔ عالمگیریت کو مزید جامع اور فائدہ مند سمت کی طرف بڑھا جا ئے ۔یوں سمجھا جائے جیسے ایک ہی کشتی میں سوار ہوتے ہوئے ہمیں ایک ساتھ چلنا ہے ۔

چوتھا یہ کہ ثقافتی تبادلہ اور تنوع کا احترام کیا جائے ۔تہذیبوں میں کوئی برتر یا کمتر نہیں ہے۔ بات چیت کے ذریعے افہام و تفہیم میں اضافہ کیا جائے اور اختلافات کے درمیان ہم آہنگی تلاش کی جائے ۔

اور پانچواں اہم پہلو ماحولیاتی تحفظ اور سر سبز ترقی ہے ۔ کرہ ارض انسانیت کا واحد گھر ہے۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کر تے ہوئے سبز اور پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہونا چاہیے۔

چین نے نہ صرف انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور پیش کیا بلکہ عمل کے ذریعے اسے فروغ بھی دیا ہے۔ اندرون ملک چین اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کو جامع طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر، چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو ، گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو نافذ کر رہا ہے اور یوں اس تصور کو مختلف ٹھوس منصوبوں میں تبدیل کر رہا ہے ۔ ان تمام کوششوں نے دنیا میں استحکام پیدا کیا ہے اور مشترکہ ترقی کےلیے ایک انجن کا کردار ادا کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں