کھلاڑیوں کا اعلان 147

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعے کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا جن میں بابر اعظم (کپتان)،

شاداب خان (نائب کپتان)،خوشدل شاہ،فخر زمان،حیدر علی،حارث رؤف،حسن علی،محمد نواز،محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر،شاہین شاہ آفریدی او ر شعیب ملک شامل ہیں۔سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں