کامران ٹیسوری 14

بنگلہ دیش میں پُرامن انتخابات جمہوریت کی مضبوطی کا مظہر ہیں، گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے انعقاد اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی کامیابی پر طارق رحمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بنگلہ دیش کے عوام کو پُرامن اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کروڑوں ووٹرز کی جمہوری عمل میں بھرپور شرکت جمہوریت پر عوام کے اعتماد کا واضح مظہر ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط جمہوری شراکت داری اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ انتخابی عمل خطے میں استحکام، خوشحالی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں