49

بنگلادیش کے بعد پاکستان اور دیگر بائیکاٹ کر دیں تو کیا اہمیت رہیگی،کامران اکمل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کربالکل اچھا نہیں لگ رہا کہ بنگلادیش کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ آئی سی سی کو ایسا فیصلہ کرنا چاہیے جس سے کرکٹ کی بہتری ہو بنگلادیش میں بہت کرکٹ کھیلی ہے وہاں کے عوام میں جنون ہے آئی سی سی کا فیصلہ یکطرفہ ہے بنگلادیش کیلئے کوئی بہتر راستہ نکالنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش نے بائیکاٹ کر دیا پاکستان اور دیگر ممالک بھی کر دیں گے تو کیا اہمیت رہیگی یہ دیکھ کربالکل اچھا نہیں لگ رہا کہ بنگلادیش کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ پاکستان اسکوارڈ پر کامران اکمل نے کہاکہ پاکستان ٹیم نیسری لنکا کے وینیو پر ہی کھیلنا ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے عثمان طارق کو اعتماد دلانے کیلئے میچز کھلانے بھی پڑیں گے۔بنگلادیشی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے نامناسب طریقے سے نکالے جانے کے بعد ذرائع نے بتایا کہ بنگلادیش کیخلاف نامناسب رویہ پر ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں