بنگلادیش پریمیئر لیگ 56

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایک بار پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا

ڈھاکہ (رپورٹنگ آن لائن)بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایک بار پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کے اختتام پر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سامنے آیا ہے، بی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تمام فرنچائزز کو بقایاجات کلیئر کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

بی پی ایل کی گورننگ کونسل کی جانب سے 27 جنوری کو لکھے جانے والے خط میں 15 روز کے اندر بقایاجات ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کے اس سال ہونے والے ایڈیشن کے دوران گزشتہ برس کی طرح عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے نہیں آیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے معاملے کی وجہ سے عدم ادائیگی کا معاملہ تاخیر سے سامنے آیا.

ایک کھلاڑی نے کہا کہ فرنچائزز نے اب تک 25 فیصد ادائیگی کی ہے، 20 جنوری کو کھلاڑیوں کے چیک بانس ہوئے یہ کسی سے بھی پوچھا جا سکتا ہے، چیمپئن فرنچائز راجشاہی وارئیرز نے تمام واجبات کلیئر کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس حوالے سے بی پی ایل گورننگ باڈی کے سیکرٹری افتخار رحمن نے کہا کہ بعض فرنچائزز نے معاہدوں کے مطابق واجبات کلیئر کرنا ہیں، فرنچائزز کو سب فہرستیں مہیا کر دی گئی ہیں، ادائیگی کے لیے 15 روز کی مہلت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں